• news

” کیوں نکالا مجھے “ تحریک انصاف نے وجوہات بتانے کیلئے خصوصی پمفلٹ تیار کر لیا

اسلا م آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم کی طرف سے عوامی ریلی میں بار بار دہرائے جانے والے سوال ”کیوں نکالا مجھے“کی وجوہات بتانے کے لیے خصوصی پرچہ تیار کر لیا ہے۔"ہم بتاتے ہیں کہ کیوں نکالا آپ کو" کے عنوان سے تیار کردہ پرچہ ملک بھر میں تقسیم کیا جائے گا ،راولپنڈی میں اس پرچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیںتحریک انصاف نواز شریف کے جواب میں راولپنڈی شہر پر ہزاروں پرچے گرائے گی پرچے گرانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں علاقائی اور ضلعی تنظیمیں اس پرچے کو چھپوا کر یوم آزادی پر تقسیم کریں گی ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پہلے سے علم تھا کہ انگریزی میں کی گئی کارروائی نواز شریف کی سمجھ میں نہیں آئے گی، نوازشریف کو کافی وقت بھی دیا کہ وہ کسی انگریزی جاننے والے سے سمجھ لیں کہ انہیں کیوں نکالا، آخر کار ہمیں ہی بتانا پڑ رہا ہے کہ میاں صاحب کو کیوں نکالا، راولپنڈی میں اقامے کی کاپیاں بانٹ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام کیساتھ پوری قوم کو نوازشریف کے وہ کرتوت بتائیں گے جن کے باعث انہیں نکالا گیا۔
کیوں نکالا/ پرچہ

ای پیپر-دی نیشن