• news
  • image

نواز شریف اداروں سے ٹکرائو پالیسی اپنا کرکرپشن ریفرنسز کے احکامات پر عملدرآمد کوانا چاہتے ہیں

ساہیوال+چنیوٹ(نمائندہ نوائے وقت+آئی این پی)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نا اہل وزیر اعظم نواز شریف عدلیہ اور دیگر اداروں سے ٹکرائو کی پالیسی اپنا کر سپریم کورٹ کی طرف سے کرپشن کے ریفرنسز دائر کرنے (صفحہ9بقیہ 3)
کے احکامات پر عمل درآمد رکوانا چاہتے ہیں تا کہ موجودہ سسٹم کی بساط لپیٹ دی جائے اور شریف خاندان اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکے ۔ انہوں نے چنیوٹ میں پیپلز پارٹی نور شاہ کے صدر ذاکر حسین برال کی قیادت میں پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید کے بعد ساہیوال میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کیا جس کی دعوت پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر سابق وفاقی وزیر مہر غلام فرید کاٹھیا ، سابق تحصیل ناظم رانا عامر شہزاد اور ذاکر حسین برال نے دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کے سیکر ٹری جنرل شفقت چیمہ اور کاشف حمید سے بھی ملاقات کی اور چنیوٹ کے جلسہ میں قافلے لانے پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ پیپلز پارٹی کے کار کنوں کی جدو جہد جلد رنگ لائیگی اور ہم پاکستان میں انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرنے میں کامیاب ہونگے۔ بلاول بھٹو نے کہا عمران خان اور نواز شریف نے سیاست کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا پیپلز پارٹی این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرے گی۔ عمران خان اور نواز شریف کے پاس کوئی منشور نہیں ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتا تو دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے۔ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر دلی دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف نے سیاست کا بیڑہ غرق کردیا ہے پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ دریں اثنائپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے پارٹی عہدیدارن اور کارکنوں کو این اے 120میں ضمنی انتخابات میںتمام تر توانائیاں استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔چنیوٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس ہوا،جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ،پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکر ٹری جنرل ندیم افضل چن،عزیز الرحمن چن، مصطفی نواز کھوکھرسمیت پارٹی کے تمام رہنمائوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں این اے120کے ضمنی انتخاب کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں پارٹی عہدیدارن نے پارٹی چیئرمین کو اپنی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیدارن اور کارکنوں کوہدایت کی کہ اپنی تمام تر توانائیاں انتخاب لڑنے پر استعمال کریں ۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ حلقے کے کارکنوں اور ہمدردوں کو متحرک کیا جائے ۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن