• news

بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام، چمن سے 3 خودکش جیکٹس، 19 سو کلو بارود برآمد

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے علاقے میں اےف سی اور حساس ادارے کی کارروائی صوبے میں بدامنی کے بڑے منصوبے کو نا کام بناتے ہوئے 3خودکش جےکٹس، 1900 کلو گرام سے زائد بارودی مواد اور بڑی تعداد میں اسلحہ و تخرےب کاری میں استعما ل ہونے والا سامان برآمد کر لیا، سکےورٹی ذرائع کے مطابق اےف سی اور حساس ادارے نے خفےہ اطلاع پر چمن کے علاقے بوغرا روڈ پر واقع کلی مےر علےزئی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحے اور دھما کہ خےز مواد کا بڑا ذخےرہ برآمد کر لیا، فورسز ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی اشےاءمیں 671 اےنٹی پرسنل مائنز، 3خودکش جےکٹس، 1905کلو گرام دھماکہ خےز مواد، 1عدد 107 ایم ایم گن، 415مختلف اقسام کے ڈےنٹو نےٹر، 12.7 ایم ایم کے 46 راﺅنڈز، آئی ای ڈی میں استعمال ہونے والی 6 بالےٹےاں، 167 اےنٹےنا، 30 عدد ڈےٹونےٹر پن، 10مےٹر ڈےٹونےٹنگ کورڈ، دھما کہ خےز جل 2کلو گرام، 6 بنڈل تار، ایک عدد فےوز، 14 آئی ای ڈی سرکٹ، 2 کلو گرام بال بےئرنگ، 67 عدد آئی ای ڈی رےموٹ کنڑول اور اےک اےس اےم جی مےگزےن شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ مواد صوبے میں جشن آزادی اور دےگر تخرےب کاری کی کارروائےوں میں استعمال کے لئے چھپاےا گےا تھا جسے بروقت برآمد کر کے علاقے اور صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا گےا۔ دریں اثناءپشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 272 افراد گرفتار کر کے تفتیش کیلئے تھانوں میںمنتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران خزانہ، مقصود آباد اور لنڈے سڑک کے علاقوں میں کیا گیا اور اس دوران نامکمل کوائف پر 272 افراد کو گرفتار جبکہ 2200 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے 7ایس ایم جی 57 پستول 19 شارٹ گن اور13 رائفل قبضے میں لی گئیں اس کے علاوہ ملزموں کے قبضے سے 8 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ مزید براں ملتان میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں مقامی پولیس کی نفری کے ہمراہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران 470گھروں کی تلاشی لی اور 350افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور ان کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی۔ پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
پشاور/سرچ آپریشن

ای پیپر-دی نیشن