• news

بھارتی جنگی جنون: لائن آف کنٹرول پر ایک سال میں 319 خلاف ورزیاں : رپورٹ

اسلام آباد(آن لائن)بھارت کا جنگی جنون گزشتہ ایک سال کے دوران لائن آف کنٹرول پر319 خلاف ورزیاں کی گئیں جبکہ گزشتہ 4سالوں کے دوران بھارتی گولہ باری سے 66شہری شہید اور228 زخمی ہوئے ہیں۔جاری تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان سے متصل لائن آف کنٹرول اور5ورکنگ با¶نڈریوں پر خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے،جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے یکم نومبر2016ءسے اگست2017ءتک دونوں ممالک کے مابین سیز فائر معاہدے کی319 بار خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں پر گولہ باریاں کی ، وزارت دفاع کے مطابق بھارت کی جانب سے گزشتہ چار سالوں کے دوران کی گئی پاکستانی علاقوں پر بلا اشتعال گولہ باری سے66 پاکستانی شہریوں نے جام شہادت نوش کیا ہے جبکہ228 شہری زخمی ہوتے ہیں۔
خلاف ورزیاں

ای پیپر-دی نیشن