نوازشریف کی ریلی پر قومی و سرکاری وسائل کیوں خرچ کئے گئے: تحریک انصاف کا وزیراعظم کو خط
اسلام آبا(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ریلی پرقومی و سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا ہے، سینئر رہنما عندلیب عباس کی جانب سے تحریر خط میںوزیر اعظم سے نا اہل وزیر اعظم کی ریلی میں قومی و سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال پر استفسارکیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف حکومت نواز شریف اور ان کی سیاسی سرگرمیوں پر ٹیکس دہندگان کا پیسہ کیوں خرچ کر رہی ہے،نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد نواز شریف ایک عام شہری ہیں،انہیں نا اہل ہونے بعد بھی وزیر اعظم ہاﺅس اور پنجاب ہاﺅس میں قومی دولت خرچ کر کے کیوں ٹھہرایا گیا۔ آپ کی کابینہ کے ارکان نواز شریف کی ریلی میں قومی دولت اور وقت کیوں صرف کر رہے تھے آپ نے ان سے اس کا حساب مانگا؟نواز شریف کی ریلی میں سرکاری اہلکاروں کی تعیناتی اور انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول دینا صریحا کرپشن ہے، ایک عام شہری کو یہ سہولیات کیوں دی گئیں؟دو ہزار سرکاری ملازمین اور سات سو موٹر سائیکلوں کو ایک نااہل اور عام شہری کی ریلی میں کیوں زبردستی شریک کیا گیا؟ براہ کرم اس خط کے بعد اکیس یوم کے اندر میری مطلوبہ معلومات فراہم کی جائیں۔
تحریک انصاف/خط