عمران اور شیخ رشید سیاسی محاذ پر نوازشریف سے مقابلے کی ہمت پیدا کریں: گورنر سندھ
کراچی (آن لائن) گونر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید نوا ز شریف کو شکست دینے کیلئے غیر منتخب قوتوں پر انحصار سے کام نہ لیں اتوار کے رز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں محمد زبیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید سیاسی محاذ پر نوا ز شریف کا مقابلہ کرنے کی ہمت کریں کیونکہ ان کو شکست دینے کیلئے غیر منتخب قوتوں پر انحصار سے کام نہیں چلے گا بلکہ عملی طور پر سیاست میں نواز شریف کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا عمران خان اور شیخ رشید میں اتنی ہمت کہاں ہے کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر نواز شریف کا مقابلہ کرسکیں ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کراچی کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی پاکستان کو 40، 45 سال سے چلا رہا ہے، وزیراعظم نے یہاں آکر کراچی پیکیج کا اعلان کیا، مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سمیت کسی سیاسی جماعت کو ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا، ملکر کام کریں گے تو بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مقابلے میں لاہور زیادہ بہتر ہے، وہاں کوئی شخص بس کی چھت پر بیٹھا نظر نہیں آتا، عوام کی سہولیات کیلئے گرین لائن منصوبہ شروع کیا، کراچی میں 1970ءکی بسیں اب تک چل رہی ہیں، گرین لائن پروجیکٹ سے شہری بہتر سفری کرسکیں گے، ٹرانسپورٹ سے متعلق نئے پروگراموں کا اعلان کریں گے۔
گورنر سندھ