کلثوم نوازشریف کی انتخابی مہم کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں
لاہور (خبر نگار) قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کے لیے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نوازشریف کی انتخابی مہم کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ انکی انتخابی مہم کیلئے مناسب اور حلقے کے وسط میں انتخابی دفتر کی تلاش گذشتہ روز کی جاتی رہی اور اس سلسلہ میں ایک شادی ہال اور 4 وسیع رہائشی اور دفتر نما عمارتوں کا جائزہ لیا گیا۔ انتخابی دفتر کا فیصلہ آج ہوجائیگا۔ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم 2013ءکی میاں نوازشریف کی انتخابی مہم کی طرح کلثوم نوازشریف خود چلائیں گی۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بھی اس انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔
کلثوم نواز/ انتخابی مہم