ساہیوال: فاٹا کے مذہبی رہنما مولانا ہاشم کو رہا کر دیا گیا
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت)ہائی سیکورٹی جیل ساہیوال سے مہمند ایجنسی فاٹاکے مذہبی لیڈر مولانا محمد ہاشم کو رہا کر دیا گیا ۔ ہاشم کو 19جون 2016کو سی ٹی ڈی راولپنڈی نے گرفتا ر کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف5/4ای سی اے اینڈ 7اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک سال کے لیے جیل میں بند کر دیا تھا۔
مولانا محمد ہاشم کو12جولائی 2017کو راولپنڈی سے ہائی سیکورٹی جیل ساہیوال منتقل کیا گیا تھا لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مولانا محمد ہاشم کی ر ہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعدانہیںکو رہا کر دیا گیا ۔
رہا