• news

سپریم کورٹ: رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کےلئے دو بنچ تشکیل

اسلام اباد (آن لائن) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے منگل 15 اگست سے شروع ہونے والے پانچ روزہ عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے دو بنچ تشکیل دے دیئے ہیں ۔
بنچ اول چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سردار طارق مسعود جبکہ بنچ دوئم جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل ہو گا ۔
بینچ تشکیل

ای پیپر-دی نیشن