امریکہ: گوروں اور سیاہ فاموں میں تصادم سے ہلاکتیں 6ہوگئی،54زخمی
واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں) امریکی ریاست ورجینیا میں نسلی امتیاز کے حق اور مخالفت میں مظاہروں کے دوران کالوں اور گوروں کا تصادم، ہلاکتیں6‘54زخمی ہو گئے ،واقعہ کے بعد ایک شخص نے گاڑی سفید فاموں کی ریلی پر چڑھا دی تھی، پولیس نے مظاہرین پر مرچی سپرے کیا،متعدد گرفتار ہو گئے۔
، ورجینیا کے علاقے شارلوٹس وِلے میں نسل پرستوں، گوروں کی بالادستی کے حامی اور دائیں بازو کی جماعتوں نے ریلی کا اعلان کیا تھا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع کی جا رہی تھی تاہم اس موقع پر سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے مظاہرہ کرنے والے بھی آگئے اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے کہا کہ شارلٹس ول میں تشدد اور موت نے امریکی قانون اور انصاف کو زک پہنچائی ہے۔ جب اس طرح کے افعال نسلی تعصب اور نفرت سے پیدا ہوتے ہیں تو وہ ہماری اقدار کے خلاف ہوتے ہیں اور انھیں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ریاست ورجینیا میں نسل پرستی کی ریلی میں ہونے والے تشدد پر ان کے رد عمل پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے شہر میں دائیں بازو کو متحد کرنے کیلئے یونائیٹ دی رائٹ کے نام سے ایک مارچ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کا مقصد جنرل رابرٹ ای لی کے ایک مجسمے کو ہٹانے کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔ جنرل رابرٹ لی امریکی خانہ جنگی کے دوران غلامی کی حمایت کرنے والی تنظیم کے رہنما تھے۔ ایونکا ٹرمپ نے مذمت کرتے کہا معاشرے میں نسل پرستی کی جگہ نہیںدوسری جانب امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 14افراد ہلاک ہوگئے ارنانیوز کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات انڈیانا مشی گن، کیلیفورنیا اور نیو جرسی میں پیش آئے ہیں
امریکہ