• news

مشرف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر احمد رضا قصوری کو برطرف کر دیا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چیف کوآرڈی نیٹر احمد رضا قصوری کو برطرف کر دیا ہے اور ان کی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی ہے۔ احمد رضا قصوری کو پارٹی میں گروپ بندی اور فیصل آباد جلسہ کے دوران سٹیج پر بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے پر اے پی ایم ایل سے نکالا گیا ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر محمد امجد بدستور اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ہیں اور مرکزی دفتر واقع زیرو پوائنٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی حلقوں میں کئے جانیوالے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کا اطلاق تمام اراکین پر لاگو ہوتا ہے۔ احمد رضا قصوری نے پارٹی کے اندر دھڑے بندی کو فروغ دیا اور سی ای سی کا خود ساختہ اجلاس بلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ ترجمان کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش میں ملوث دیگر اراکین کو بھی پارٹی سے فارغ کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن