شہبازشریف نے سبز شرٹ پہنی ’’دنیا تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر‘‘ شعر پڑھا ‘ پوتیوں کو جھنڈے اور بیج خرید کر دیئے، بچپن یاد آگیا: وزیراعلیٰ
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے حضوری باغ میں 70ویں یوم آزادی کی تقریب کے دوران پاکستانی پرچم کی مناسبت سے سبز رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔ وزیراعلیٰ نے سکائوٹس اور سکولوں کے طلبا و طالبات کے ساتھ مل کر ملی نغمہ گایا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ اشعار پڑھے۔
سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزر گئیں……دنیا تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر
تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں…تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے
نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو…کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لیوزیراعلیٰ شہباز شریف نے 70واں یوم آزادی پوتیوں کے ساتھ منایا۔ شہباز شریف نے بچوں کو خود جھنڈیاں اور بیج خرید کر دیئے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اس عمل سے مجھے اپنا بچپن یاد آگیا۔ امید ہے سب لوگوں کا 14 اگست کا دن بہت اچھا گزرا ہوگا۔ روایات کو اپنے بچوں اور اگلی نسلوں تک پہنچانا ہوگا، ایسا کرنا جشن آزادی کی تقریبات کا اہم مقصد ہے۔