پیپلزپارٹی کے بیرسٹر مرتضی وہاب بلامقابلہ سینیٹر منتخب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے بیرسٹر مرتضی وہاب سینٹ الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ ایم کیو ایم کے شبیر قائم خانی اور زاہد منصوری نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ سندھ سے سینٹ کی نشست سعید غنی کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔