استنبول: دا عش کے دہشت گرد نے چاقو سے پولیس اہلکار قتل کر دیا‘ جوابی کارروائی میں ہلاک
انقرہ (اے ایف پی) استنبول میں داعش کے مشتبہ دہشتگرد نے چاقو سے وار کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش کارکن نے خودکش حملے کی کوشش کی تھی۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا راستے میں دم توڑ گیا۔ دوسرے پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا۔ پولیس چیف نے مارے گئے اہلکار کو ہیرو قرار دیدیا ہے ادھر روسی سکیورٹی سروس ایف ایس بی نے ایک گروہ پکڑ کر ماسکو میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اور شاپنگ مالز میں حملوں کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ داعش کے کارکن خودکش دھماکے کرنا چاہتے تھے۔