برکینا فاسو: ریسٹورنٹ پر حملہ‘ 2 کویتی خواتین‘ کینیڈین‘ فرانسیسی‘ ترک باشندوں سمیت 18 ہلاک
اوگاگواگو (این این آئی + اے ایف پی) افریقی ملک برکینا فاسو کے کیفے میں فائرنگ سے ترک اور فرانسیسی شہری سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک کینیڈین، 2 کویتی خواتین، سینی گال، نائیجیریا اور لبنان کے شہی شامل ہیں۔ حملے کے کئی گھنٹوں بعد بھی بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جبکہ پولیس او رریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ حملہ مشتبہ شدت پسندوں کی جانب سے کیاگیا۔ جھڑپ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ جب مسلح افراد نے دارالحکومت اوگاگواگو میں عزیز استنبول ریسٹورنٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے کئی گھنٹوں بعد بھی بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جبکہ پولیس و ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ فرانسیسی صدر نے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔