یوم آزادی پر آرمی میوزیم عوام کیلئے کھلا رہا سیاحوںنے گہری دلچسپی لی: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق جشن آزادی پر آرمی میوزیم راولپنڈی عوام کیلئے کھلا رہا۔ سیاحوں نے پاک فوج کی تاریخ میں گہری دلچسپی لی۔ آرمی میوزیم میں پاک فوج کی تاریخ محفوظ ہے۔ آرمی میوزیم میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والوں کیلئے شہداء کارنر موجود ہے۔ میوزیم میں نشان حیدر گیلری، کشمیر کارنر‘ پاکستانبھارت جنگ سٹوری کارنر بھی موجود ہے۔