• news

فیصل آباد: نامعلوم افراد نے چوکی انچارج کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) تھانہ مرید والا کے علاقہ میں قتل،اقدام قتل سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج میں شامل نامعلوم افراد نے انچارج چوکی ظفر چوک محمد جاوید اے ایس آئی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،زخمی کو سول ہسپتال سمندری پہنچا دیا گیا۔ چک نمبر198گ۔ب میں پرانی دشمنی کی وجہ سے اشتہاری فیض رسول وغیرہ نے فائرنگ کرکے نوشیر کو زخمی کردیا جسے فیصل آباد ریفر کردیا گیا زخمی کے ورثا نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل نامعلوم افراد نے انچارج چوکی ظفر چوک اے ایس آئی محمد جاوید پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسے زخمی حالت میں سول ہسپتال سمندری پہنچا دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔احتجاج کرنے والوں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کو دودن کا وقت دیا ہے۔اعلی افسران نے چوکی انچارج کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن