• news

تحریک آزادی کے رہنمائوں‘ افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں: امیر مقام

پشاور(این این آئی+نوائے وقت رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہاہے کہ ملک کی آزادی بزرگوں کی انتھک جدوجہد سے حاصل کی گئی،پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔دعاگو ہوں کہ پاکستان میں امن خوشی اور سلامتی ہو۔جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام چلنا چاہیے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہئے، تحریک پاکستان میں حصہ لینے والوں اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرونی جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اورشیخ رشید خودساختہ لیڈر ہیں، کل کی تقریر میں عمران کے پی کا جو نقشہ پیش کررہے تھے لگ رہا تھا خواب دیکھ رہا ہوں، امیر مقام نے کہا کہ عمران کا مقصد وزیراعظم بننا ہے، وزیراعظم بننے کیلئے عوام کے دل جیتنا پڑتے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبے میںسکولوں کی یہ حالت کہ پہلے 40 پوزیشن میں سرکاری سکول کا ایک بھی طالب علم نہیں ہے، تعلیم کی بات کرنیوالے نے تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا ہے، صوبے میںصحت کا نظام درہم برہم ہے، لگتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، جھوٹ بول کر کہتے ہیں کہ بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آرہی ہے۔ فیس بک اور سوشل میڈیا سے تبدیلی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اصل تبدیلی ہم لائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن