محفل اور شالیمار تھیٹرز میں یوم آزادی تقریبات، کیک کاٹے گئے
لاہور (کلچرل رپورٹر) محفل تھیٹرانتظامیہ کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پرگزشتہ شب ڈرامے کے شوکے دوران کیک کاٹاگیا۔فنکاروں چندمنٹ کےلئے ڈرامے کا شو روک دیا اور تقریب کا انعقادکیا جس سے ڈرامہ شائقین بھی بے حد محظوظ ہوئے اورانہوں نے فنکاروں کابھرپور ساتھ دیا۔ تقریب میں اداکارہ نداچودھری، زارا اکبر، ردا چودھری، ہنی شہزادی، اکرام اداس، عمران شوکی،کیف، سلیم البیلا، ماریہ مسکراہٹ، واجد خان،گوگاجی، عامرسوھنا، پروڈیوسرچودھری محمداسحاق، مصنف و ہدایتکار اظہر ملک ،محمداشفاق اوردیگرفنکارشامل تھے ۔اس موقع پر فنکاروں نے نغمے گائے اوراداکاراﺅں نے رقص پیش کیا۔فنکاروں کاکہناتھاکہ آج کے دن قائداعظم محمدعلی جناح نے ہماراملک آزاد کرایاتھاہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اوراپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ملک میں امن کاقائم کریں۔ علاوہ ازیں تھیٹر اور فلم کی نامور اداکارہ ماہ نور نے یوم آزادی کے موقع پر شالیمار تھیٹرمیں تقریب کا اہتمام کیا جس میں فنکاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ تقریب کا انعقاد زیر نمائش ڈرامے دیوانہ میرا دل کے شوکے دوران کیا جس میں اداکارہ آشا چودھری، انیشا خان، صوفیہ خان، صبا چودھری، سرفراز وکی، شاہدخان، حامد رنگیلا، وسیم پنوں، مختار چن، مصنف وہدایتکارڈاکٹر اجمل ملک، پروڈیوسرملک طارق اور دیگر فنکار شامل تھے۔