پاکستانی شہریوں کو میڈیکل ویزا دینگے سشماسوراج کا ٹوئٹر پر اعلان
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے علاج کی غرض سے بھارت آنے کے خواہاں پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سشما سوراج نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی شہری جو علاج کی غرض سے بھارت آنا چاہتے ہیں اور ان کی درخواستیں زیر التوا ہیں، انہیں ویزے جاری کردیے جائیں گے بشرطیکہ ان کا کیس مضبوط ہونا چاہیے۔ سشما سوراج نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کو بھی ٹیگ کیا۔