• news

مسلم لیگ ن کے منشور میں کئے وعدے پورے ہو رہے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے‘ مسلم لیگ کی قیادت پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور ایک روشن ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے منشور میں جو وعدے کئے گئے تھے وہ پورے ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہم سب پاکستانی ہیں ہمیں اس پر فخر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے گزشتہ 4 سال میں دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی۔ نوازشریف نے جو خواب 1990ءمیں دیکھا وہ آج مکمل ہو رہا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھی سابق وزیراعظم نے شروع کیا۔

ای پیپر-دی نیشن