• news

29 اگست تک بنک کھاتوں کی تفصیلات نہ دینے والی جماعتیں انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہل نہیں ہونگی: الیکشن کمشن

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ 29 اگست تک اپنے اپنے بینک کھاتوں کی تفصیلات جمع کرا دیں۔ کھاتوں کے ساتھ پارٹی قائد کا دستخط شدہ سر ٹیفکیٹ بھی لازمی منسلک ہونا چاہئے جس میں یہ کہا گیا ہو کہ سیاسی جماعتوں کے آرڈر2002 کے تحت ممنوع ذرائع سے پارٹی نے کوئی فنڈ حاصل نہیں کیا۔ اکائونٹس کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہل نہیں ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن