”بجلی ہے نہ ٹوائلٹ“‘ اتر پردیش کے گاﺅں میں مکینوں نے بھارتی یوم آزادی منانے سے انکار کر دیا
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سب سے بڑی بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاﺅں کے مکینوں نے یوم آزادی منانے سے انکار کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلع لکھیم پور کھیری میں واقع گاﺅں میں 80 گھرانے آباد ہیں اور انہوں نے کسی بھی صورت بھارتی یوم آزادی کو منانے سے انکار کردیا، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس گاﺅں میں 70 سال کے دوران کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔ یہ گاﺅں 1923ءسے قائم ہے مگر آج بھی یہ بجلی سے محروم ہے جبکہ سڑکیں ٹوٹی پھوٹی جبکہ لوگوں کو ٹوائلٹ تک دستیاب نہیں۔ چودھری پور نامی اس گاﺅں میں متعدد افراد رہائش پذیر ہیں مگر ٹوائلٹ صرف چار ہیں اور رفع حاجت کے لیے کھیتوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ یہاں قریب واقع جنگلات رات کی تاریکی میں رہائشیوں کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں کیونکہ جنگلی جانور اس جگہ گھس آتے ہیں۔ یہاں کے رہائشیوں نے بجلی لگوانے کے لیے متعلقہ حکام سے کئی بار رابطہ کیا مگر کچھ نہیں ہوسکا حالانکہ اردگرد کے 41 دیہات میں بجلی کی سہولت اب موجود ہے۔ رہائشیوں کے مطابق ' وہ ان بیشتر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، جن کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ وہ گاﺅں میں ہوں گی، ہم جنگلی جانوروں کے حملے کے ڈر سے زندگی گزارتے ہیں، جبکہ یہاں کوئی آنا پسند نہیں کرتا جس کی وجہ سڑکوں کی ابتر حالت ہے۔
انکار