• news

ممبئی میں قائداعظم کی کوٹھی، دشمن کی جائیداد قرار دینے کے پیچھے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے بھارتی سیاستدان کی مہم

نئی دہلی (اے این این) ممبئی میں قائداعظم محمد علی جناح کی کوٹھی کو دشمن کی جائیداد قرار دینے سے متعلق ایک کہانی سامنے آئی جس میں پتہ چلا ہے کہ ایسا کر کے بھارت کا ایک سیاستدان اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتا ہے جس کا ریئل اسٹیٹ کا کاروبار ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک جھگڑا اس کوٹھی پر بھی ہے جو گذشتہ 70 سالوں سے چلا آ رہا ہے۔ بھارت نے ممبئی میں جناح کے بنگلے کو 'اینمی پراپرٹی' یعنی دشمن کی جائیداد قرار کر رکھا ہے۔ فی الحال یہ عمارت ویران پڑی ہے اور حکومت کا اس پر قبضہ ہے۔ ایک مقامی سیاستدان جو ریئل اسٹیٹ کا دھندہ بھی کرتے ہیں، وہ جناح کی کوٹھی کو گرانے کی مہم چھیڑے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن