• news

باسکٹ بال کے فروغ کیلئے ہر طرح کا تعاون کرینگے : ذوالفقار گھمن

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ باسکٹ بال کے کھیل کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب ہر طرح سے تعاون کرے گا، ٹیلنٹ ہنٹ کرکے 40 لڑکوں کو منتخب کیا جائے گا اور انکا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس کے تمام اخراجات سپورٹس بورڈ پنجاب برداشت کرے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈان باسکو سکول میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ڈی ایچ اے اور ڈان باسکو سکول کے درمیان کھیلے گئے باسکٹ بال میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈی ایچ اے کی ٹیم نے حمزہ ذوالفقار کی قیادت میں 67-54سے میچ جیت لیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور باسکٹ بال کا میچ دیکھ کر میرا یقین مزیدپختہ ہوگیاہے اگر کمی ہے تو کھلاڑیوں کی گرومنگ اور سہولتوں کی ہے، باسکٹ کے کھیل کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب مکمل تعاون کرے گا، کھلاڑیوں کا بھی فرض ہے کہ وہ رزلٹ دیں اور کم ازکم ایشیا کی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں۔

ای پیپر-دی نیشن