کبھی نہیں چاہوں گی خاندان سے کوئی اور فوج میں جائے، ہلاک بھارتی کیپٹن کی ماں
نئی دہلی(آن لائن ) بھارتی فوج میں مارے گئے کیپٹن کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے خاندان میں کوئی اور بھارتی فوج میں جائے، بھارتی فوج کے پاس اتنا بھی فنڈ نہیں ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو پہاڑوں پر چڑھنے کے لئے جوتے لے کر دے سکے۔ بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ماؤں کا کیا قصور ہے جن کے نوجوان ہلاک ہو گئے۔ بھارتی فوج نے ایسے نوجوانوں کو کیوں بھیجا جن کی ابھی ٹریننگ بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ فوج کے پاس نوجوانوں کو دینے کے لئے وردی تک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارتی فوج میں وہی لوگ آ رہے ہیں جن کو کوئی اور نوکری نہیں ملتی۔