پاکپتن : کنویں کے گرد دیوار نہ ہونے پر ٹریکٹر سوار گر کر جاں بحق
پاکپتن( نامہ نگار) کنویں کے گرد دیوار نہ ہونے سے ٹریکٹر سوار کنویں میں گر کر جاں بحق، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نعش نکال کر ہسپتال شفٹ کر دی، نواحی گائوں چانوٹ میں محمد یوسف کا50سالہ بیٹا غلام محمد ٹریکٹر پر جا رہا تھا کہ کنویں کے گرد چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے غلام محمد ٹریکٹر سمیت اچانک کنویں میں جا گرا اور جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر غلام محمد کی نعش کو کنویں سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا۔