• news

بہاولنگر: آوارہ کتوں نے 4 سالہ بچے کو نوچ نوچ کر مار ڈالا

بہاولنگر (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) بہاولنگر نواحی بستی کپوراں میں آوارہ کتوں نے 4 سالہ بچے کو نوچ نوچ کر مار ڈالا۔ کمسن بچہ چیخ و پکار کرتا رہا، کوئی مدد کونہ پہنچ سکا۔ عاطف سکول سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں کتوں نے دبوچ لیا۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس۔ بستی کے بچوں نے صبح سکول جانے سے انکار کردیا۔ متعدد بار محکمہ صحت کے افسران کو اطلاع دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں۔ نواحی بستی کپوراں میں محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کے باعث 4 سالہ عاطف کو آوارہ کتوں نے نوچ نوچ کر مار ڈالا۔ کمسن بچہ چیخ و پکار کرتا رہا کوئی مدد کونہ پہنچ سکا۔ 4 سالہ عاطف سکول سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں 5 سے زائد کتوں نے دبوچ لیا، کتے کمسن کو نوچتے رہے۔ والدین کی طرف سے سکول کا ٹائم گذرنے پر عاطف کے گھر نہ آنے پرتلاش کی گئی تو اسکی زخموں بھری نعش ملی۔ معصوم بچے کی نعش کو دیکھ کر والدہ پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔ اہل علاقہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو کو بارہا آوارہ کتوں کے بہتات کی شکایت کرچکے ہیں، افسوسناک واقعہ کی اطلاع کے باوجود محکمہ صحت یا انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار متاثرہ گھر نہ پہنچ سکا۔ متاثرہ بچے کے والد شوکت نے بتایا کہ محکمہ صحت کے افسران کو درخواستیں دی مگر ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر عبدالحمید اور سینٹری انسپکٹر فیاض اخترسمیت متعلقہ افسران وملازمین نے آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے مختلف حیلے بہانوں سے کام لیاجس سے میرے بچے کی جان گئی۔ ان افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اہلیان علاقہ مکینوں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ بستی کپوراں سمیت دیگر بستیوںمیں آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ کسی اور بچے کو نقصان نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن