• news

ملتان: زبردستی طلاق کرانیوالے مزید 2 پنچائتی گرفتار، عدنان اور عظمیٰ محفوظ اور ایک ساتھ ہیں: سی پی او

ملتان (این این آئی) ملتان پولیس نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی زبردستی طلاق کرانے والی پنچایت کے مزید 2 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) چوہدری سلیم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پنچایت کے فیصلے پر لڑکے سے زبردستی طلاق کی دستاویزات پر دستخط کرائے گئے تھے۔ پنچایت کے 6 ارکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جن میں سے دو کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ سی پی او کے مطابق انہوں نے گذشتہ روز ذاتی طور پر جوڑے سے رابطہ کیا تھا، وہ ایک ساتھ اور محفوظ ہیں جیسا کہ انہیں سکیورٹی مہیا کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن