• news

فیصل موٹا کی سزائے موت کالعدم، ولی بابر کیس کی ازسرنو سماعت کا حکم

لاڑکانہ (آن لائن) سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ نے ولی بابر شہید قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم فیصل عرف موٹا کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ عدالت نے سزا کالعدم قرار دینے کے بعد کیس کو ماتحت عدالت کو بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔ کیس کی سماعت کندھ کوٹ کی انسداد دہشت گردی عدالت کریگی۔ فیصل عرف موٹا کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مفرور ہونے پر سزائے موت سنائی تھی جبکہ انہیں نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ فیصل موٹا نے ولی بابر قتل کیس میں دی گئی سزا کو چیلنج کیا تھا۔ رپورٹر ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011ء کی رات دفتر سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن