• news

کرپشن ثابت ہونے پر ایف بی آر کے افسر مصطفی کمال برطرف

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 19 کے افسر محمد مصطفی کمال پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا۔ محمد مصطفیٰ کمال اس وقت کراچی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ دریں اثناء ایف بی آر کے گریڈ 20 اور 19 کے 18 افسروں نے تبادلہ کے بعد نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا۔ ان افسروں میں گریڈ 20 کے سہیل افضل‘ عاصمہ مجید‘ ڈاکٹر ملک‘ محمد اشفاق احمد‘ احمد شجاع‘انوارالحق شامل ہیں گریڈ 20 کے افسر عبدالباسط چوہدری کا دوہرا الاؤنس بحال کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن