وزیر اعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین بن گئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کر دی‘ کابینہ ڈویژن نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم ہونگے۔ چاروں صوبوں کے وزیر اعلیٰ بھی شامل ہونگے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی این ای سی کا رکن بنا دیا گیا۔