• news

سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید اور ساتھیوں کی دوسری برسی منائی گئی‘ باپ پر فخر ہے: جہانگیر خانزادہ

کامرہ کینٹ (صباح نیوز) خودکش حملہ میں شہید ہونیوالے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ اور سانحہ شادی خان کے دیگر شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر یوسی شمس آباد کے وائس چیئرمین شیخ بابر نواز اور اہلیان ساماں کی طرف سے مسجد میں قرآن خوانی کرائی گئی شہدائے شادی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے بیٹے وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں چھچھ بھر کی یوسی کے چیئرمین کونسلرز اور سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے جہانگیر خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب میرے والد محترم شجاع خانزادہ وزیر داخلہ پنجاب بنے تو انہوں نے کہا مجھے کہاکہ بیٹا میں نے پاک آرمی میں بڑی بڑی جنگیں لڑیں ہر بار اللہ سے دعا مانگتا رہا کہ اللہ تو مجھے شہادت کا رتبہ دینا مگر میں ریٹائر ڈ ہوگیا، دعا قبول نہ ہوئی اب سیاست کے ذریعے ملک وقوم کی خدمت کرنے نکلا ہوں، اب بھی رب سے دعا ہے کہ وہ مجھے شہادت کا رتبہ دے، میں اسکو بڑی سعادت سمجھوں گا۔ اللہ نے میرے والد کی دعا قبول کی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے شہید باپ پر فخر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن