• news

بھاری رقم چین منتقل کرنیوالی فرم سے تعلق نہیں: ترجمان شہباز شریف

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ترجمان نے نجی ٹی وی پر نشر ہونیوالی اس خبر کہ چین میں حال ہی میں بھاری رقوم منتقل کرنیوالی کسی فرم کا تعلق شریف فیملی سے ہے، کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ الزام بے ہودہ، لغو اور بے بنیاد ہے۔ نجی ٹی وی کیخلاف جھوٹی، بے بنیاد خبر نشر کرنے اور اسکے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب شریف فیملی کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر فوری قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن