سینیٹر نہال ہاشمی کی طبیعت ناساز، پمز ہسپتال داخل، دل میں 3 سٹنٹ ڈالے گئے
اسلام آباد (نیٹ نیوز) سینیٹر نہال ہاشمی کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کو دل کے عارضے کے باعث ہسپتال لایا گیا جس کے بعد انکی انجیو گرافی کی گئی۔ ہسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انجیو گرافی کے بعد ڈاکٹروں نے نہال ہاشمی کی انجیو پلاسٹی تجویز کی جس کے دوران انکے دل میں 3 سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کو 2 سے 3 دن ہسپتال میں رکھا جائیگا۔