کراچی ، لا ہور ، اسلا م آبا د ایئر پو رٹس پرجد ید ترین اسکینر نصب
کراچی(اسٹاف رپو رٹر) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کو جدید ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ آلات سے بھی لیس کیا جارہا ہے ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی اسکیننگ کیلئے جدید ٹیکنک کے حامل مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔ کراچی اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر ان مشینوں کے زریعے مسافروں کی فل باڈی اسکیننگ کی جائے گی جس سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ممکنہ دہشت گردی کو بھی ناکام بنانا ہے۔ اس ضمن میںاے ایس ایف کے ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئر عمران الحق نے بتایا کہ 15 کروڑ کی لاگت سے جدید مشینیں جرمنی سے برآمد کی گئی ہیں ان مشینوں کے ذریعے انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی اور نہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی صحت کو نقصان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگرایئرپورٹس پر بھی مرحلہ وار جدید مشینیں نصب کی جائیں گی ۔