آئین اور قانون کی حکمرانی کےلئے ووٹ کا تقدس ضروری، ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں: نواز شریف
لاہور(آئی اےن پی) سابق وزےر اعظم مےاں نوازشر یف کی رائے ونڈ مےں دوسرے روز بھی ملاقاتےںجبکہ قانونی ماہر ےن نے نوازشر ےف کو سپر ےم کورٹ مےں نظر ثانی اپےل کے بارے میں برےفنگ دی۔ذرائع کے مطابق (ن) لےگ کے سےنےٹر پروےز رشےد ‘ڈاکٹر آصف کر مانی اور پروےز ملک کے علاوہ قانونی ماہر ےن نے بھی نوازشر ےف سے جاتی عمرہ مےں ملاقات کی جس مےں مختلف امور کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ عوامی رابطے مہم کے ذرےعے پنجاب کے دےگر شہروں مےں جلسوں کی تارےخوں پر مشاورت کی گئی جبکہ پنجاب کے بڑ ے شہروں مےں رےلےاں ‘جلوس اور جلسوں کا نےا سلسلہ جلد شروع کےا جائےگا۔ اس موقع پر نوازشر ےف نے کہا کہ ملک مےں آئےن وقانون کی حکمرانی کےلئے ووٹ کا تقدس ضروری ہے۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ مےں رکاوٹےں ڈالنے والے ملک کے خےر خواہ نہےں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا ہمےں کوئی طاقت عوام سے دور نہےں کرسکتی ۔