• news

کراچی : منی لانڈرنگ میں ملوث قائد متحدہ لندن کا قریبی ساتھی گرفتار

کراچی(آئی این پی )کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے قائد ایم کیو ایم لندن کے قریبی ساتھی وسیم عرف بیلجیئم و گرفتارکرلیا۔ ملزم منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے وسیم بیلجئم نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم وسیم ایم کیو ایم متحدہ کے قائد کا قریبی ساتھی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ وہ سابق سیکٹر انچارج اور چند روز قبل ہی بیرون ملک سے کراچی آیا تھا۔گرفتار ملزم سے پاکستان سے لندن رقم کی منتقلی کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب گلبرگ پولیس نے 2 ملزمان عدنان اور شکیل کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی گلبرگ کے مطابق گرفتار ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن