• news

نواز شریف سے ’سر‘ کا خطاب واپس لینے کی استدعا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پر برطانوی ملکہ نے وزیراعظم میاں نواز شریف کو سر کا خطاب دیا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل دو اے اور دو سو انچاس کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن