لاہور ہائیکورٹ نے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کی نظربندی ختم کر دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کی نظربندی ختم کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ امیر بالاج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ امیر بالاج اقدام قتل کے مقدمہ میں رہا ہوا تو ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں پھنسا دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ امیر بالاج کی ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ضمانت منظور ہوئی تو پنجاب حکومت نے امیر بالاج کو نظر بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ امیر بالاج کی نظربندی غیرقانونی ہے۔ امیر بالاج سے کسی شحض کو خطرہ نہیں صرف انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ملزم کا کسی کالعدم جماعت سے تعلق نہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت امیر بالاج کی نظر بندی کالعدم قرار دیکر رہاکرنے کاحکم جاری کرے۔ جس پر فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کی نظر بندی ختم کرتے ہوئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔