• news

امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کو قابل ستائش قرار دیا: عہدیدار

اسلام آباد (شفقت علی‘ دی نیشن رپورٹ) پاکستانی دفتر خارجہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ امریکہ سمجھتا ہے کشیدگی کے باوجود افغانستان کے ساتھ پاکستان کے امن مذاکرات قابل ستائش ہیں۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے امن مذاکرات کی امریکہ حمایت کرتا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔ حالیہ مہینوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے کیونکہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں لیکن پاکستان نے ہمیشہ ان الزامات کو ماننے سے انکار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن