• news

ملتان:ایک ہی دن میں گیسٹرو کے175مریض ہسپتال داخل

ملتان(صباح نیوز)ملتان میں ایک بار پھر گیسٹرو کا مرض زور پکڑنے لگا، ایک ہی دن میں ایک سو پچھتر مریض ہسپتال لائے گئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو متاثرہ مریضوں کو نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس،سول ہسپتال،شہباز شریف جنرل ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق صحت یاب ہونیوالے مریضوں کو ڈسچارج کیا جارہا ہے، دوسری طرف ڈاکٹرز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چکنائی والی چیزوں سے پرہیز اور پانی ابال کر استعمال کریں تو گیسٹرو کے مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن