• news

ڈینئیل پرل قتل کیس، سندھ ہائی کورٹ نے ملزموں کے وکلا کو دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل قتل کیس میں ملزمان کے وکلا کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا ۔سندھ ہائی کورٹ میں امریکی صحافی ڈینئیل پرل قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان عمر عادل شیخ، سلمان ثاقب اور فہد نسیم کے وکلا پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے امریکی صحافی کے قتل میں ملوث عمر عادل شیخ کو سزائے موت جبکہ فہد نسیم اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن