• news

لاہور چیمبر کا تجارتی خسارے میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار، حکومت مسئلہ پر قابو پائے: ناصر حمید

لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے تجارتی خسارے میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر جلد قابو پائیں ورنہ معیشت کے لیے مسائل میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ٹھوس پالیسی کے فقدان کی نشاندہی کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن