گردہ سکینڈل میں گرفتار 2 ملزموں کی رہائی کی درخواستیں مسترد
لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) مقامی عدالت نے گردہ سکینڈل میں گرفتار دو آپریشن تھیٹر اسسٹنٹس کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزم گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے سنگین جرم میں ملوث ہیں اور اس لئے رہا نہیں کیا جا سکتا۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزم عمر دراز اور شہزاد کی درخواستوں پر سماعت کی۔