• news

الیکشن کمیشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن میں آج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63جہلم ، این اے 120لاہوراور این اے163ساہیوال میں تحریک انصاف کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوگی۔ اس کے علاوہ این اے 120میں کیپٹن (ر) محمد صفدر،میاں محمود الرشید، سیف الملوک کھوکھر،پرویز رشید، طلال چوہدری،شائستہ پرویز ملک اور دیگر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت بھی ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن