• news

پیپلز پارٹی ، ن لیگ کا باب بند ہوچکا، آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے:بیرسٹر سلطان

برنالہ( نامہ نگار)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برنالہ پی ٹی آئی کشمیر تمام برانچوں اور تمام مکاتب فکر کا ایک گلدستہ بن چکا ہے۔ جس نے تعصب کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے۔اسی طرح پی ٹی آئی کشمیر کرپشن اور تعصب کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دے گی۔ مسلم لیگ ن کا باب اب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے اسطرحپیپلز پارٹی بھی اب قصہء پارینہ بن چکی ہے۔ اب آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔ عمران خان کو عدالت نے صادق و امین قرار دے دیا ہے اور ہم مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔کوٹ جیمل بھی سئیز فائر لائن پر واقع ہے مجھے امید ہے کہ اگلے سال 27اکتوبر کویہاں کے لوگ بھی سئیز فائر لائن کو تورنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں گی اور انشا ء اللہ اگلے سال دونوں اطراف کے کشمیر ملکر سیز فائر لائن کو توڑ ڈالیں گے اور مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرالیں گے۔ برنالہ پہلے بھی پی ٹی آئی کشمیر کا قلعہ تھا اور اب آج کے ورکرز کنونشن کے بعد یہ حلقہ بھی پی ٹی آئی کامضبوط ترین قلعہ بن چکا ہے اور یہ سیٹ بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔پی ٹی آئی کشمیر اوورسیئز کشمیریوں اور پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوائے گی ۔تاکہ وہ بھی یہاں کی سیاست اور معاملات سے منسلک رہ سکیںاور اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں برنالہ میں کوٹ جیمل کے مقام پر پی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کے موقع پر ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ جلسہ عام سے چوہدری رزاق، پی ٹی آئی کشمیر کے امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق، ارشد برکی، یاسین چوہان، چوہدری شعبان، ڈاکٹر امتیاز اٹلی، چوہدری مختار ناروے، چوہدری صابر چکسواری، چوہدری قدیر، بابر جرال، عمر شہزاد، نوید جرال، چوہدری ذوالفقار اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آئندہ آنے والا دور پی ٹی آئی کشمیر کا ہے اور مسلم لیگ ن کا بوریا بستر اب گول ہو چکا ہے جبکہ پیپلز پارٹی بھی اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔ عدالت نے عمران خان کو صادق و امین قرار دے دیا ہے جبکہ نواز شریف اب کرپٹ ثابت ہو چکا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اوورسیئز کشمیریوں اور پاکستانیوںکو ووٹ کا حق دلوائے گی ۔ تاکہ وہ یہاں کی سیاست میں فعال کردار ادا کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ آج کے پی ٹی آئی کشمیر کے ورکرز کنونشن کے موقع پر عوام کے اس جم غفیرکی آمد سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ برنالہ اب پی ٹی آئی کشمیر کا ایک مضبوط قلعہ بن چکا ہے اور اس حلقے سے آئندہ نشست پی ٹی آئی کشمیر جیتے گی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ کوٹ جیمل کے عوام اگلے سال سیئز فائر لائن کو توڑنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور انشا ء اللہ دونوں اطراف کے کشمیری ملکر اس خونی لکیر کو توڑ ڈالیں گے اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن