• news

سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے مختلف سروسز گروپس سے تعلق رکھنے والے افسران کے نام طلب

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے 23ویںسینئر مینجمنٹ کورس(ایس ایم سی)کیلئے مختلف سروسز گروپوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ انیس کے افسروں کے نام طلب کر لئے ہیں۔یہ کورس 26فروری2018سے شروع ہو کر 15جون2018تک جاری رہے گا۔ یہ کورس بیک وقت نیشنل مینجمنٹ کالج، نیشنل نسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آبادو پشاور میں ہوگا۔مختلف سروسز گروپوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ انیس اور اس کے مساوی موزوں افسروں کی نامزدگیوں کیلئے تمام وزارتوں، ڈویژنوں، کارپوریشنوں، خود مختار و نیم خودمختار اداروں کو نامزدگی فارم ارسال کر دئیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن