ورلڈ بینک میں43 فیصد خواتین کام کر رہی ہیں ،کنٹری ڈائریکٹر
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار کشمالہ طارق نے ورلڈ بینک کے سیمینار میں بطور مہمانِ سپیکر شرکت کی۔ کشمالہ طارق نے خواتین کو ہر شعبے میں با اختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سلسلے میں کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ افرادی قوت خصوصی طور پر خواتین کو قانونی حقوق اور متعلقہ فرائض کی آگاہی و شعور کے ذریعے سے با اختیار بنایا جا سکتا ہے۔ ہراسیت بمقامِ کار ایکٹ 2010کے نفاذ کے بعد ہر ادارے کے سربراہ پر یہ لازم قرار دیاگیاہے کہ وہ اس ایکٹ کے تحت اپنے ادارے میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے اور ضابطہ اخلاق کو اپنے ادارے میں نمایان جگہوں پر آویزاں کرے۔ کنٹری ڈائریکٹرورلڈ بینک اِلانگا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے شرکاء کو آگاہ کیا ۔کہ اس وقت ورلڈ بینک میں ۳۴ فیصد خواتین کام کر رہی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ بینک اس وقت ۰۵ سے زائد پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ فوسپا ان پراجیکٹس میںورلڈ بینک کے ساتھ مل کر اپنی خدمات سر انجام دے۔