ڈاکٹر تنویر ظفرکو چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی اضافی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی بورڈ کے عہدیداران نے چوہدری عمران یونس صدراور راجہ عثمان جنرل سیکرٹری کی قیادت میں گذشتہ روز سیکرٹری راولپنڈی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر سے ملاقات کی۔اور انہیں چیئرمین راولپنڈی بورڈ کا اضافی چارج ملنے پر مبارکباد دی،یونین عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر تنویر ظفر اضافی ذمہ داری ملنے کے بعد حسب سابق ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے،اس موقع پر سید عمران حسین نمائندہ آئی ٹی آفیسرز،چوہدری آصف،ذولفقار ستی،ملک ثاقب،قاضی رفیق،ارشد ستی،چوہدری رفیق ودیگر بھی موجود تھے۔